You Asked For It
With Dr. Sadaqat Ali as an addiction treatment expert and Dr. Ajaz Qureshi as host. Every Friday, 5 to 6pm. WW fb pg live. Dr. Sadaqat Ali answers queries of people about relationships, life matters. Researched solution oriented Q& A session. Dr. Sadaqat Ali with 4 decades of his hands on expertise, enriches life of his viewers with his golden treatment programs for recovery of patients of addiction and psychological disturbances. Receives live phone calls and comments and questions.
You Asked for It (Program # 128)
او سی ڈی کیا بلا ہے؟ بتارہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
او سی ڈی کیا بلا ہے؟کیا ماہر نفسیات ڈاکٹر صداقت علی بھی کبھی او سی ڈی کی بیماری کا شکار ہوئے؟ذہن میں آپ کی مرضی کے خلاف چلنے والے خیالات او سی ڈی کے زُمرے میں آتے ہیں۔ او سی ڈی انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے۔ کیا یہ ذہنی بیماری ہےیا نفسیاتی بیماری ہے؟یہ کس عمر میں ہوتی ہےاور اس کی علامتیں کیا ہیں؟ اوسی ڈی کو ول پاور سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟او سی ڈی میں مبتلامریض اور اس کی فیملی کی زندگی اور شخصیت کیسے متاثر ہوتی ہے؟پرفیکشنزم بھی او سی ڈی کی راہ ہموار کرتا ہے؟ او سی ڈی اور عام وہم وسوسوںمیں کیا فرق ہے؟علاج کی طرف کب رجوع کرنا چاہیے؟اس کا آسان اور کامیاب علاج کیا ہے؟او سی ڈی کے علاج میں کونسلنگ کی کتنی اہمیت ہے؟ اور اس سے او سی ڈی کے علاج میں کتنی مدد ملتی ہے؟
You Asked for It (Program # 126)
نشے کے کامیاب علاج کے لیے معیاری علاج گاہ کا اِنتخاب کیسے کریں؟
نشے کے مریض کی زندگی سنوارنے کے لیے علاج ضروری، مگر کسی بھی علاج گاہ کی اہلیت کا اندازہ کیسے لگائیں؟ نشے کے علاج میں بین الاقوامی ضابطے کیا ہیں؟ گھر والوں کا کونسا فیصلہ نشے کے مریض کی زندگی میں خوشیاں لا سکتا ہے؟ کونسی خوبیاں ولنگ ویز اور صداقت کلینک کو نشے کے علاج کے حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں کرتی ہیں؟ گھر والے اپنے پیارے کے کامیاب علاج کے لیے علاج گاہ کے معیارات کیسے پرکھ سکتے ہیں؟ بتا رہے ہیں ایڈکشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر صداقت علی اور مس شمائلہ بتول
You Asked for It (Program # 125)
کیا نشے کی بیماری کے علاج میں گھر والوں کی شیم بڑی رکاوٹ ہے؟
کیا نشے کی بیماری کے علاج میں گھر والوں کی شیم بڑی رکاوٹ ہے؟آخر کیا وجہ ہے کہ اپنے ہی بچے کی زندگی سنوارنے کا فیصلہ مشکل لگتا ہے؟ نشے کے مریض کی مدد کیلئے اٹھائے قدم مَن مَن کے کیوں ہو جاتے ہیں؟ ایک طرف بچے کی زندگی کا سوال تو دوسری طرف لوگوں کے طعنوں کا ڈر؟ سب سے بڑا روگ، کیا کہیں گے لوگ؟ کیا فیملی کو اِس روگ سے نکلنا پڑے گا؟ حقیقت یہ ہے کہ شیم نے گھر والوں کو باندھ دیا ہے،کب تک چھپتے رہیں گے؟ کبھی غصے کے پیچھے تو کبھی خود فریبی میں؟ کیا شیم کا بندھن توڑ کر ہی آپ اپنے آنگن میں خوشیاں لا سکتے ہیں؟ نشے سے بحالی کے لیے شیم سے نجات ضروری، شیم سے نجات کیسے ممکن ہے؟ بتا رہے ہیں ایڈکشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 124)
Can a drug addict be brought into treatment against his will?
کیا نشے کے مریض کی مرضی کے بغیر اُسے علاج میں لایا جا سکتا ہے؟ پاکستان کے قوانین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ فیملی ایسے کیا سٹیپ لے سکتی ہے جس سے اُس کا پیارا علاج کی طرف آجائے؟ مرضی سے آئے ہوئے مریض اور بغیر مرضی سے آئے ہوئے مریض کے علاج کامیاب ہونے میں کوئی فرق ہوتا ہے؟ بتا رہے ہیں ایڈکشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 123)
نشے کے علاج میں بڑی بڑی رکاوٹیں کیا ہیں؟اہل خانہ اپنے پیارے کی زندگی کیسے بچا سکتے ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے پیارے کی مدد نہیں کر پاتے؟ کیا مریض علاج کے لیے راضی نہیں ہو رہا؟کیا شیم سے نکلنا مشکل ہے؟ بہترین علاج گاہ کی نشانیاں کیا ہیں؟ ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کی ٹیم سے جانیئے ان رکاوٹوں کو کیسے دور کریں؟
You Asked for It (Program # 122)
Do you want to quit drinking or continue, and you have not figured out yet, we can help you. We can help you to be functional in your life and choose the path which is correct for you and your family.
اگر آپ شراب کے رسیا ہیں مگر آپ کے پینے پر لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں ،آپ کی فیملی بھی آپ کے پینے پلانے سے نا خوش ہےتو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں صیح راستہ چننے میں۔
You Asked for It (Program # 121)
Ice cocaine addiction and innocent stimulants in our daily.
آئس، کوکین برباد کرنے والے تحریکی نشے اور ملتے جلتے بظاہر معصوم سوچے جانے والے نشے جیسے انرجی ڈرنکس، کولا ڈرنکس، سگریٹ، کافی چائے وغیرہ اور دیگر نشہ پرست طرز زندگی کا ہمارے دماغ اور نفسیات اور معاشرتی چال چلن پر کیا اثر ہو رہا ہے، آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم سے
You Asked for It (Program # 120)
Best practices for healthy mind and body in present Corona virus times being discussed by Dr. Sadaqat Ali and his team.
کرونا وائرس کی موجودگی میں صحتمند جسمانی اور ذہنی زندگی کیسے گزاریں بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم
You Asked for It (Program # 119)
نشے کا بنیادی تعلق انسان کے موڈ اور مزاج کی خرابی سے ہے۔ لوگوں کا رات دیر تک جاگنا اور صبح دیر تک سونا موڈ اورمزاج کی خرابی کی بنیادی وجہ ہے۔ اور پھر اسی موڈ مزاج کو کنٹرول کرنےکے لیے انسان نشے اور ڈرگز کا استعمال شروع کر دیتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
You Asked for It (Program # 117)
In Drug Addiction, tight surveillance of addicts doesn’t work so then what are the right treatment steps? Find out in this video.
نشے کی بیماری میں مبتلا شخص کا چوکیدارا کرنے سے اور ہر وقت کی رکھوالی کرنے سے فیملی تھک جاتی ہے مگر موقع ملتے ہی آپکا پیارا نشہ کر لیتا ہے، تو دیکھیں کیا بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم
You Asked for It (Program # 116)
COVID-19
کورونا کا تو بہت شور ہے؛ اب آگے کیا ہوگا؟ اب یہاں سے کہاں جائیں گے ہم؟ ڈاکٹر صداقت علی اور ان کے ساتھ بیٹھے ماہرین نفسیات آیندہ زندگی کے خدوخال بیان کر رہے ہیں- ضرور دیکھئے اور شیئر بھی کیجئے
You Asked for It (Program # 115)
Corona Virus, #Covid-19 From Fear to Growth!
!کرونا وائرس خوف سے نشوونما کا سفر
You Asked for It (Program # 114)
Despite the coronavirus, life goes on!
کرونا وائرس اپنی جگہ مگر زندگی چلتی رہتی ہے؟
You Asked for It (Program # 113)
How to Deal with a Blackmailer? Dr. Sadaqat Ali is Narrating the 4 Essential Steps!
بلیک میلر سے کیسے نمٹیں، بتارہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 112)
What is Depression?
ڈپریشن کیا ہے؟ اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو خود کو اس بیماری سے کیسے نکال سکتے ہیں؟
You Asked for It (Program # 111)
How to live above all fears?
ڈر اور خوف سے بالا تر ہو کر زندگی کیسے گزاریں؟
You Asked for It (Program # 110)
After rehab discharge, what are the pitfalls, and what is the way forward for the patient and family?
علاج کے بعد نشے کے مریض کو کن مشکلات کا سامنا ہو تا ہے؟ مریض اور اس کی فیملی کو کیا احتیاتی تدابیر تجویز کی جاتی ہیں، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 109)
How can CEO work best from remote distances?
جدید دور میں کسی بھی کمپنی میں ریموٹ ورک کی ثقافت ایک گرما گرم موضوع کی اہمیت رکھتا ہے۔ ریموٹ مواصلات کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ادارے کی ٹیم ممبران کو صرف ملازمین کی حیثیت نہ دی جائے بلکہ ان کو اپنی فیملی کا درجہ دیا جائے تاکہ دونوں طرف یعنی ملازمین اور سی ای او کے درمیان اعتماد بحال رہے اور ادارے اور کام میں شفافیت قائم رہے۔
You Asked for It (Program # 108)
How to choose a rehab center for your loved one? Is honesty, transparency, openness & competence important?
نشے سے بحالی کی علاج گاہ چننے کے واسطے کن باتوں کو مدنظرکھنا ضروری ہے؟ کیا ایمانداری، شفافیت اور مہارت ضروری ہے؟ علاج گاہ میں مریض کا وقار، احترام، نشے کی بیماری کے متعلق معلومات اور فیملی سے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنا کتنا ضروری ہے؟
You Asked for It (Program # 107)
Imp of Life Style Change In Primary Chronic Progressive Diseases!
لائف سٹائل کی تبدیلی کی اہمیت کیا ہے، وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی موروثی اور دائمی بیماریوں کی چند مثالیں کیا ہیں؟ طرز زندگی میں کس طرح کی تبدیلیاں لانی چاہیے؟ بتارہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کی ٹیم
You Asked for It (Program # 106)
Does Dr. Sadaqat Ali talk about Why Police Brutality And Violence Is Increasing In Pakistan?
پاکستان میں حالیہ دِنوں میں مُمکنہ پولیس گردی کے واقعات کے پس منظر اور اِسکے نفسیاتی زاویہ نگاہ پر اور بہتری کے اِقدامات کے بارے میں ڈاکٹر صداقت علی اور وِلنگ ویز ٹیم کی سیر حاصل گفتگو۔
You Asked for It (Program # 105)
Terminal Uniqueness | How It Is Counterproductive? Explains Dr Sadaqat Ali with Willing Ways Team!
خبط عظمت اور خبط فضیلت ایک وہم ہے، اس سے کیا خرابیاں جڑی ہوئی ہیں، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کی ٹیم
You Asked for It (Program # 104)
How Socialization, Unhealthy Diet & Lifestyle Affects to Be Addicted?
کامیاب لوگ شراب نوشی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ وہ شراب پیتے ہی کیوں ہیں؟ ان میں سے چند شراب نوشی کرتے کرتے شراب کی بیماری کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟ جس کو بلا نو شی کہتے ہیں۔
You Asked for It (Program # 103)
Importance of Life Style Changes To Heal Inherited Chronic Diseases.
دائمی، موروثی، بڑھتی ہوئی بیماریاں مثلا ذیابیطس، جوڑوں کا درد اور نشے کی بیماری وغیرہ میں لائف سٹائل یعنی طرز زندگی میں تبدیلی اہم ترین کیوں ہے بتا رہے ہیں ڈاکٹرصداقت علی اور ولنگ ویز کی ٹیم۔
You Asked for It (Program # 102)
Why the Role of the Family is Important to Recover an Addicted?
فیملی, والدین یا باس کے لیے یہ کیوں ضروری ہے کہ وہ اندر باہر سے مستند ہوں ان کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو، تاکہ وہ اپنے پیارے کو نشے سے بچا سکیں اور اپنے ملازمین کو مشعل راہ دکھا سکیں، جانیئے ڈاکٹر صداقت علی، ڈاکٹر اعجاز قریشی اور ولنگ ویز کی ٹیم سے
You Asked for It (Program # 101)
What is shame? What is guilt? What is toxic shame? How shame puts us in bondage?
شیم کیا بلا ھے؟ ندامت کیا ہے؟ زہر آلودہ شرمندگی ہمیں کس طرح جکڑ لیتی ہے؟ حل کیا ہے؟ ڈاکٹر صداقت علی سائیکیٹرسٹ، ڈاکٹر اعجاز قریشی ہوسٹ
You Asked for It (Program # 100)
Family dynamics in disease of addiction, do’s & don’ts!
نشے کی بیماری میں فیملی کے آپس میں رویے کیسے ہوں، کیسے نہ ہوں؟ مریض کو صرف میرٹ پر ڈیل کریں۔ فیملی مریض کے ساتھ کونسے رویوں سے دور رہے؟ صدقے واری جانا، بے عزتی کرنا۔ مریض کسطرح فیملی کو اپ سیٹ کرتا ہے؟ اپنی بیماری کا الزام ان پر رکھتا ہے، خود کو مظلوم ظاہر کرتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے، جھوٹے وعدے، دلاسے، امیدیں دلاتا ہے کہ میں عنقریب نشہ چھوڑ دوں گا۔
You Asked for It (Program # 99)
Challenging Days in Life
دن سدا ایک جیسے نہیں رہتے
You Asked for It (Program # 98)
Protocols of “Touch & Go Meeting”
How to visit a loved one in a Rehab?
Addiction specialist Dr. Sadaqat Ali tells the protocols of these “Touch & Go” meetings!
You Asked for It (Program # 97)
You Asked for It (Program # 95)
آوازیں سنائی دینا یا چیزیں دکھائی دینا؛ بود و باش سے لاپرواہی اور فہم و فراست سے محرومی، شیزوفرینیا کی نشاندہی کرتی ہے؛ اس ذہنی بیماری پر روشنی ڈال رہے ہیں پروفیسر راحیل کریم اور ڈاکٹر صداقت علی؛ شیزوفرینیا میں ذہنی توازن بگڑ جاتا ہے- اس اہم بیماری کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر پر چھوٹا سا سیمینار
You Asked for It (Program # 94)
Willing Ways: A good fit for the elite!
“ولنگ ویز نشےکی بیماری کا بہترین علاج مہیا کرتا ہے، خاص طور پر پڑھے لکھے خاندان جن میں نشے کے علاوہ کوئی اور اخلاقی برائی نہ ہو ولنگ ویز ان کی زندگی میں انقلاب لا رہا ہے” ، ڈاکٹر صداقت علی بتا رہے ہیں کہ ہماری خدمات ان لوگوں کیلئے ہرگز دستیاب نہیں جو اخلاقی برائیوں، جرائم اور ڈرگ ڈیلنگ میں ملوث ہوں؛ مزیدبراں جو لوگ زندگی بدلنے کیلئے کونسلنگ میں یقین نہیں رکھتے اور مالی مشکلات کی وجہ سے علاج کو ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں ولنگ ویز ان کی مدد کرنے سے بھی قاصر ہے، “پڑھے لکھے لوگ جو اپنے پیارے کی زندگی سنوارنے کیلئے مسلسل و پرجوش انداز میں محنت، وقت اور اور روپے کی سرمایہ کاری کرتے ہیں ولنگ ویز ان کے لئے معجزے برپا کرتا ہے- ولنگ ویز کی طے شدہ پالیسی دو لفظوں پر محیط ہے، ایمانداری اور شفافیت-“ آج ہی رابطہ کیجئے، داخلے سے پہلے جانچ پرکھ یقینی کامیابی کی کنجی ہے
You Asked for It (Program # 93)
ڈرگ فری کیمپس پاکستان میں! کیسے ایسا نظام وضع کیا جائے؟ بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم
You Asked for It (Program # 92)
How to eradicate Alcohol and other Drugs from a University?
کسی یونیورسٹی میں منشیات کا خاتمہ کیسے کریں؟”، ایڈکشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر صداقت علی بتا رہے ہیں ،” یونیورسٹیوں میں نشہ ایک وباء کی طرح پھیل رہا ہے؛ خوشخبری یہ ہے کہ فقط پانچ سال میں کسی بھی یونیورسٹی کو ڈرگز سے پاک کیا جا سکتا ہے تاہم فوائد پہلے چھ مہینے میں سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں- یونیورسٹی انتظامیہ فکرمند ہو سکتی ہے کہیں اسٹوڈنٹس کم نہ ہو جائیں لیکن اس پروگرام کے نتیجے میں اسٹوڈنٹس کی تعداد بے تحاشا بڑھ جائے گی- کسی یونیورسٹی کو ڈرگز سے پاک کرنا، اگرچہ کانٹوں بھرا راستہ ہے لیکن اس کی منزل بڑی خوبصورت ہے”- دیکھئے! ایک لاجواب پروگرام جو تعلیمی درسگاہوں کا نقشہ بدل دےگا ۔
You Asked for It (Program # 91)
بااختیار خواتین اور انکی ذمہ داریاں
You Asked for It (Program # 90)
ڈاکٹر صداقت اس بات کے حامی ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں نشے کے استعمال کیلئے مکمل عدم برداشت ہونی چاہیے- تمباکونوشی منشیات اور شراب کسی بھی مقدار میں استعمال کی جائیں یہ جائز نہیں- دفاتر میں گھروں میں میں یا پارٹیز میں ان کی کوئی گنجائش نہیں- انسانوں کے رویے مثبت ہوں یا منفی وہ ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتے ہیں، اس لئے یہ ضروری ہے کہ جو ڈرگز سے بچے ہوئے ہیں ان کو آگاہی دے کر بچائے رکھا جائے اور جو اس لت میں پڑ چکے ہیں ان کا تندہی سے علاج کیا جائے
You Asked for It (Program # 89)
نشے کے مریض کی جان بچی سو لاکھوں پائے- کیسے؟ خاص ترین سوالوں کے اہم ترین جوابات ولنگ ویز لاہور کراچی اسلام آباد کے ماہر نفسیات ڈاکٹرز اور سائیکیٹریسٹ کی ٹیم سے- بین الاقوامی معیارات کے مطابق تشفی بخش انڈور اور آؤٹ ڈور علاج سے نشے سے بحالی اور متانت بھری خوش گوار زندگی- اب صرف خواب نہیں بلکہ حقیقت آج ہی ولنگ ویز سے رابطہ کیجئے
You Asked for It (Program # 88)
کیا ایک مسئلہ سلجھانے کے لئے، ایک اور مسئلہ کھڑا کرنا چاہیے؟ جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ان کی ولنگ ویز کی ٹیم سے۔
You Asked for It (Program # 87)
ایڈکٹس اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ بُرا سلوک کرتے ہیں، کیا فیملی ممبرز انجانے میں خود ان کو بتاتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کیسا سلوک کریں؟ جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ان کی ولنگ ویز کی ٹیم سے۔
You Asked for It (Program # 86)
Addiction & Alcoholism: How to Help Someone Who doesn’t Want Help?
ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز ٹیم یہ بتا رہی ہے کہ نشے کے مریض کے لئے داخلہ کب ضروری ہوجاتا ہے؟ نشے کی بیماری کا سایہ فیملی کی زندگی اور سوچ کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟ مریض کے علاج کی راہ میں فیملی کو کن قانونی اورسماجی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے؟ اس وڈیو میں معروف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سرفراز نواز نسوانہ علاج کو یقینی بنانے کا قانونی طریقہ بتا رہے ہیں- علاج کا فیصلہ نشئی دماغ سے کیوں نہیں ابھرتا؟ فیملی درد دل کے ساتھ علاج کا فیصلہ کیسے کرئے؟ علاج سے پہلے بھرپور فیملی کونسلنگ کیوں ضروری ہے؟ اس بیماری کے علاج سے جڑے ہوئے معاملات پر ایک سیر حاصل گفتگو-
آج ہی ولنگ ویز سے رابطہ کیجئے
You Asked for It (Program # 85)
ٹف لَو کیا ہے؟ اپنے پیاروں کے ساتھ سخت رویہ کیوں اختیار کریں تاکہ اُن کو بگڑنے سے بچایا جا سکے، لاڈ پیار نہ کیا جائے جس سے وہ والدین کی رِٹ کو چیلینج کرنے لگیں۔ مشہور کہاوت ہے کہ ”دیکھو شیر کی نگاہ سے، کھلاو سونے کا نوالہ” کیا ماضی کے یہ مفروضے آج کے جدید دور میں اپلائی ہوتے ہیں یا ان کو درستگی کی ضرورت ہے۔ ٹف لَو کیا ہے اور اس کے فائدے، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی۔
You Asked for It (Program # 84)
کیا نفسیاتی بیماریاں دماغی بیماریاں ہوتی ہیں؟ مثلا ً ڈپریشن، خود کشی وغیرہ بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 83)
ڈپریشن، ایذاپسندی، اور نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور حل، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم
You Asked for It (Program # 82)
ذہن میں آپ کی مرضی کے خلاف چلنے والے خیالات او سی ڈی کے زُمرے میں آتے ہیں۔ یہ وہم وسوسے اور اچھی حرکات و سکنا بھی ہو سکتی ہیں۔ او سی ڈی انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے۔ اس سے نجات کے لیے کوشش کرنا لازم ہے۔
You Asked for It (Program # 81)
آج کے پروگرام میں ڈاکٹر صداقت علی اپنی ولنگ ویز ٹیم سے ڈسکس کر رہے ہیں کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے کیا اصول اپنانے ہیں تا کہ آپ بات بچوں سے کریں، ماتحت سے کریں، باس سے کریں یا بزنس میں، کورپوریٹ ورلڈ میں یا ازدواجی زندگی میں- آپ کو ایسے ملے گی کامیابی، ضرور دیکھیں اور رائے کا اظہار کریں
You Asked for It (Program # 80)
You Asked for It (Program # 79)
How to manage your mood? learn new skills!
You Asked for It (Program # 78)
جب ایسا ویسا مسئلہ درپیش ہو جو ہمیں اندر باہر سے ہلا ڈالے تو لوگ چھپاتے کیوں ہیں؟ اس سے کیا کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟ بحران اور حادثات زندگی کا نارمل حصہ ہیں یا بدقسمتی؟ کیا ان میں کوئی بھلائی بھی بلٹ ان ہوتی ہے؟ جو صرف ان ہمت والوں کو ملتی ہے جو اپنا موڈ اپنے قابو میں رکھنا جانتے ہیں، ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم کے کمال تجزیئے، تبصرے اور تحقیق، کلک کریں
You Asked for It (Program # 77)
لوگ آپ کا حق چھینتے ہیں، مال و متاع چھین لیتے ہیں، آپ کے پلاٹ یا مکان پر قبضہ کرتے ہیں اور آپ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں- آپ جو کچھ بناتے ہیں اُس کی حفاظت میں دشواری محسوس کرتے ہیں اور اپنے اثاثوں کو محفوظ نہیں رکھ پاتے! اگر آپ اپنے اثاثے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آج کی دُنیا کیسے چلتی ہے؟ بدنما سچ یہ ہے کہ چھینا جھپٹی کرنے والے، کمر میں چھرا گھونپنے والے اور قبضہ مافیا ہم سب لوگوں کی زندگی میں رچے بسے ہوئے ہوتے ہیں- ڈاکٹر صداقت علی آپ کو بتاتے ہیں، ان کے ساتھ کیسے نپٹا جائے؟
You Asked for It (Program # 76)
توہم پرستی کا یہ عالم ہے کہ بد عادتیں ہوں یا جسمانی بیماریاں لوگ جادو ٹونے والوں کے در پر ہی جاتے ہیں۔ علتیں ہوں یا جسمانی اور نفسیاتی امراض ان سب کے لیے علاج سے دوستی ضروری ہے۔ مریض کی عزت نفس پر حملہ نہ کریں، دھمکی نہ دیں، ٹھنڈے لہجے میں بات کریں، اپنے پیارے سے مذاکرات کریں۔ گول اور مقصد مقرر کریں۔ کیا گھر میں رہنے والوں کو اک دوجے سے خطرہ /رسک ہوتا ہے؟ کیا اُن کی بھی سیکیورٹی کلیرنس چاہیے؟ یہ سب اور بیشمارکام کی باتیں بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 75)
Bipolar Disorder, Alcohol, Drugs, Gambling & Sex: Do’s & Don’ts
امریکہ سے ایک خاتون لکھتی ہیں،” میرے شوہر بہت رنگین مزاج ہیں، خوب کماتے ہیں لیکن پانچوں عیب شرعی کی عمدہ مثال ہیں؛ ڈاکٹر کہتے ہیں بائی پولر ڈس آرڈر ہے، انتہائی دُکھی اور بے بس ہوں- کیا کروں؟”
“بائی پولر ڈس آرڈر بذات خود ایک بہت بڑی بیماری ہے اوپر سے بلانوشی کا پنگا، دونوں مل کر بہت تباہی مچاتے ہیں- مریض کو حدیں دکھائی نہیں دیتیں-کبھی وہ بے انتہا خوش اور کبھی بے انتہا غم زدہ نظر آ تا ہے ۔ ایسا بندہ غم میں ڈرگز اور شراب شروع کر دیتا ہے؛ جب تک منشیات موافق رہیں تو گزارا مزارہ ہوتا رہتا ہے بعد میں بہت فساد برپا ہوتا ہے”، ڈاکٹر صدآقت علی کہتے ہیں،” شراب چھوڑے بناء کوئی حل نہیں؛ بھرپور کاؤنسلنگ کی ضرورت ہوتی ہے، پہلے فیملی اور پھر مریض کو؛ اس کے علاوہ مریض کو بحالی کے پروگرام اور دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو بائی پولر ڈس آڈر کو واپس آرڈر میں لاتی ہیں- یاد رہے!یہ جسمانی ڈس آرڈر ہے۔ یہ مائینڈ کا ڈس آرڈر نہیں ہے، یہ برین کا ڈس آرڈر ہے-“
ایک زندگی ساز وڈیو، ضرور دیکھیئے
You Asked for It (Program # 74)
جب اہل خانہ میں سے کسی کا بھی رویہ نقص امن اور گھر کے سکون میں خلل کا باعث بنے، بات ہمکی تمکی، لاٹھی گولی دھمکی تک جا پہنچے تو ان حالات کی ممکنہ وجوہات اور حل کیا ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹر صداقت کی شگفتہ باتیں پر اثر، دانائی اور حکمت سے بھر پور کونسلنگ
You Asked for It (Program # 73)
توہم پرستی کا یہ عالم ہے کہ بد عادتیں ہوں یا جسمانی بیماریاں لوگ جادو ٹونے والوں کے در پر ہی جاتے ہیں۔ علتیں ہوں یا جسمانی اور نفسیاتی امراض ان سب کے لیے علاج سے دوستی ضروری ہے۔ مریض کی عزت نفس پر حملہ نہ کریں، دھمکی نہ دیں، ٹھنڈے لہجے میں بات کریں، اپنے پیارے سے مذاکرات کریں۔ گول اور مقصد مقرر کریں۔ کیا گھر میں رہنے والوں کو اک دوجے سے خطرہ /رسک ہوتا ہے؟ کیا اُن کی بھی سیکیورٹی کلیرنس چاہیے؟ یہ سب اور بیشمارکام کی باتیں بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 72)
بلانوشی اور ذیابیطس ایک جیسی بیماریاں، ایک جیسا علاج، آخر کیسے؟؟؟ ڈاکڑ صداقت علی بتاتے ہیں۔
You Asked for It (Program # 71)
جب اہل خانہ میں سے نشے اور شرابیت کی بیماری کے ستائے ہوے ھمروگ میں مبتلا فیملی ممبرز کیسے خود کو اور اپنے پیارے کو برباد ہونے سے بچائیں، بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی۔
You Asked for It (Program # 70)
نشے کے مریض کے ساتھ رہتے رہتے اہل خانہ کیوں روگی ہو جاتے ہیں؟ ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں۔
You Asked for It (Program # 69)
بڑے لوگوں کی غلطیاں بھی بڑی ہوتی ہیں اس لیے ان کو معافی، تلافی اور اضافی کے اصول پر چلنا چاہیے! ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 68)
الیکشن کا اشو کرپشن نہیں کمپٹنس ہے، ووٹ نظر آنے والی چیزوں پر دیئے جاتے ہیں؛ کرپشن نظر نہ آنے والی چیز ہے، قابلیت کو ووٹ دیں” ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 67)
Veto Threat Explained by Dr. Sadaqat Ali
You Asked for It (Program # 66)
Dr. Sadaqat Ali talks about Addicted person is a Wizard
You Asked for It (Program # 65)
Dr. Sadaqat Ali talks about Addiction prevention
You Asked for It (Program # 64)
Personal Development By Dr. Sadaqat Ali
You Asked for It (Program # 63)
Maintenance of relationships By Dr. Sadaqat Ali
You Asked for It (Program # 62)
Personal Management Skills By Dr. Sadaqat Ali
You Asked for It (Program # 61)
Educational program about Goal setting is important for a counselling session
You Asked for It (Program # 60)
Micro & Macro Alcoholism
مے نوشی اور بلانوشی میں فرق ہے؛ بلانوش کی زبان لڑکھڑاتی ہے اور قدم ڈگمگاتے ہیں، وہ دیوار پکڑ کر چلتا ہے؛ اس کا کام دھندہ ٹھپ ہو جاتا ہے- اس کے برعکس مےنوش بظاہر بھلا چنگا نظر آتا ہے، گاڑی چلا سکتا ہے لیکن در پردہ خرابی چل رہی ہوتی ہے- مے نوش اگر اہم جگہ براجمان ہو، جیسے آپریشن تھیٹر، عدالت، کاک پٹ یا فارن آفس، تو بہت پنگا ہو سکتا ہے،”ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں،”شراب سے زہریلے مادے بنتے ہیں، کچھ لوگوں میں تھوڑے اور کچھ لوگوں میں زیادہ- یہ زہریلے مادے ہمارے اپنے کیمیکلز میں خلل ڈالتے ہیں۔ شراب کی اپنی ایک لائف ہوتی ہے اور اس دوران ہم اگلا قدم اپنی مرضی سے نہیں شراب کی مرضی سے اٹھاتے ہیں
You Asked for It (Program # 59)
Dr Sadaqat Ali discussing parenting, Addiction prevention & Brain Health
ترقی کی دوڑ میں نفسیاتی مسائل اور نشے کی علت بڑھ رہی ہے؟ والدین بچوں کی تربیت کیسے کریں تا کہ بچے بغاوت نہ کریں؟ منفی سوچ دماغ میں گند پیدا کرتی ہے آپ کا ذہن آپکا ماسٹر ہے اسکی سوچیں درست ہونگی تو آپکی ذندگی خوشحال ہوگی، بھلا کیسے؟ یہ سب بتا رہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز اور صداقت کلینک کے سائیکولوجسٹ کی بہترین ٹیم
You Asked for It (Program # 58)
Drug Addiction treatment? what? why? and how? By Dr Sadaqat Ali
نشہ کرنے والا یا شرابی بدکردار نہیں بلکہ بیمار ہوتا ہے، اسکی مدد ضروری ہے۔ مگر مدد کرنے کے لئے فیملی کو مہارت حاصل کرنا ہوگی؛ اتحاد بنانا ہوگا؛ کیا؟ کیوں ؟ کیسے؟ بتاتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کے ماہرین نفسیات اس موضوع پر تیسرا پروگرام
You Asked for It (Program # 57)
Family’s Role in Addiction & Alcoholism : A complete guide
آپ کا پیارا پٹڑی سے اُتر جائے تو فیملی کیسے اُسے واپس نشے سے بحالی کی راہ پر گامزن کرے؟ یہ آسان نہیں مگر نا ممکن بھی نہیں، فیملی اپنی ذہنی جسمانی اور روحانی صحت کو داو پر لگائے بغیر اپنے پیارے کو متانت بھری زندگی گزارنے میں کیسے مدد فراہم کر سکتی ہے؟ ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں کہ کون سے قدم اُٹھائیں اور کون سے نہ اُٹھائیں۔۔۔ یہ ویڈیو آپ کے لئے مکمل گائیڈ ہے۔
You Asked for It (Program # 56)
اگر کوئی پیارا اپنی زندگی برباد کرنے پر تل جائے تو کیا کریں؟ کیا نہ کریں؟“ ڈاکٹر صداقت علی اور دیگر ولنگ ویز پروفیشنلز بتاتے ہیں،“ سگریٹ، چرس، شراب، نارکاٹکس، کوکین، دیگر ڈرگز، جواء، جرائم، بےوفائی، پورنوایڈکشن ،موٹاپہ، بدپرہیزی اور دیگر علتوںکا سامنا ہو تو غم و غصہ کسی کام نہیں آتا؛ فہم و فراست سے کامیابی کی راہ ہموار ہوتی ہے“ زندگی بدل دینے والا، ضرور دیکھئے
You Asked for It (Program # 55)
The disease concept of Alcoholism
مےنوشی کردار کی خراب ہرگز نہیں! لیکن یہ کبھی بھی ایک تباہ کن بیماری میں بدل سکتی ہے- پھر بہت تماشا لگتا ہے- شراب کی بیماری کیا؟ کیوں؟ کیسے؟ بیماری ہے یا مستی ؟ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز پروفیشنلز کے درمیان ایک اہم نشست- شراب کی بیماری کے راز سے پردہ اٹھتا ہے! ضرور دیکھئیے اور شیئر کیجئے
You Asked for It (Program # 54)
نشے کے مریضوں کو بچاتے بچاتے اہلخانہ خودکیوں روگی ہو جاتے ہیں؟ مریض مدد کیسے کریں کہ وہ نشہ بھی چھوڑ دے اور آپ کو کوئی زحمت بھی نہ ہو! ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کے سائیکالوجسٹ اس اہم موضوع پر روشنی ڈال رہے ہیں- ضرور دیکھئے
You Asked for It (Program # 53)
اپنے پیاروں کے ساتھ مدد کا لین دین کیسے کریں؟ حدود و قیود کا تعین کیسے کریں؟ مدد کے قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ لوگ نشے کے مریضوں کو بچاتے بچاتے خودکیوں روگی ہو جاتے ہیں؟ ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کے سائیکالوجسٹ اس اہم موضوع پر روشنی ڈال رہے ہیں- ضرور دیکھئے
You Asked for It (Program # 52)
بائی پولر ڈس آرڈر کا مریض بغیر سوچے سمجھے جذباتی فیصلے کر رہا ہوتا ہے، کبھی نشہ شروع تو کبھی ایکسیڈنٹ اور کبھی خطرناک رویے۔ اپنے پیارے کے موڈ مزاج کے رحم و کرم پر فیملی درہم برہم ہو جاتی ہے۔ ایسے میں مریض اور اُس کی فیملی علاج میں کیسےآئیں بتارہے ہیں ڈاکٹر صداقت علی
You Asked for It (Program # 51)
جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے والدین بچےاوربچیوں کے ساتھ بات کب اور کیسے کریں؟ بچوں کو کیسے محفوظ کریں۔ اساتذہ ، قوانین، معاشرے اور سوشل میڈیا کا کردارکیا ہونا چاہیے؟ ڈاکٹر صداقت آپ کے ذہنوں میں اُبھرنے والے چبھتے سوالوں کے قابل عمل جوابات کے ساتھ۔۔۔
You Asked for It (Program # 50)
یو نیورسٹی جاتے ہیں تعلیم کے لئے مگر شروع ہو جاتے ہیں لَو افیئرز، پھر بریک اپ اور اختتام ڈرگز پر۔ یہ گورکھ دھندہ ہے کیا؟ اور اس کا کیا حل ہے؟ بتاتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی۔
You Asked for It (Program # 49)
باپ بیٹے کے رشتے میں چپقلش کیوں رہتی ہے؟ فیملی بزنس میں الجھنیں کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں ؛ کیا کریں ؟ کیا نہ کریں؟
You Asked for It (Program # 48)
Cocaine & Alcohol Dangerous Duo
“شراب کے نشے میں دھت ہونے کے بعد کوکین کاپاگل پن ؛ نشے کے مریضوں کا نیا جان لیوا کھیل! اہل خانہ کی جان سولی پر ٹنگی ریتی ہے!”ڈاکٹر صداقت علی اور ولنگ ویز کے ماہرین بتاتے ہیں ، اہل خانہ کیا کریں ؟ کیا نہ کریں؟
You Asked for It (Program # 47)
جب بات کرنی مشکل ہو جائے تو کیا کریں ؟ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں
You Asked for It (Program # 46)
دوسروں کی زندگی میں مداخلت کریں یانہ کریں ؟” ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں،” مداخلت کے بارے میں سب کچھ؛ کیا؟ کیوں؟ کیسے؟ کب؟ مداخلت کے سنہری اصول”
You Asked for It (Program # 44)
جب کسی پیارے کی ایڈکشن ہمیں روگی کر دے! کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ ڈاکٹرصداقت علی اور دیگر ماہرین کے ساتھ ڈاکٹر اعجاز قریشی کا انٹرویو
You Asked for It (Program # 43)
آپ نے پوچھا تھا! “اپنے ہی ستم کیوں ڈھاتے ہیں؟ ہم تو ہمیشہ غیروں سے ہی محتاط رہے؛ لیکن چوٹ کھا کر، تڑپ کر جب بھی واپس دیکھا اپنوں ہی سے ملاقات ہو گئی!”
تنگ کرنے والوں، روز نئے بہروپ بھرنےوالوں، چھینا جھپٹی کرنے والوں، لوٹ مار کرنے والوں اورکمر میں چھرا گھوپنے والوں سے اپنا دامن کیسے بچائیں ؟ ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں۔
You Asked for It (Program # 42)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں کمپنیوں میں خرد پرد، کرپشن اور فراڈ کا خاتمہ بالخیر کیسے ممکن ہو؟
You Asked for It (Program # 41)
Dr. Sadaqat Ali tells, How to prevent fraud and embezzlement?
اگر آپ سوچتے ہیں کوئی کمپنی خرد برد اور کرپشن سے پاک ہے تو یہ آپ کا وہم ہے- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فراڈ اور ہیرا پھیری کا کچھ نہیں کیا جا سکتا تو یہ آپ کا وسوسہ ہے، ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں دو سنہری روئیے جو کمپنیوں میں کرپشن، خرد برد اور ہیرا پھیری کا خاتمہ کر دیتے ہیں
You Asked for It (Program # 40)
ڈاکٹرصداقت علی کے ساتھ ناظرین کی لائیو کالز ؛ ڈاکڑ اعجاز
قریشی کی مزے مزے کی باتیں؛
You Asked for It (Program # 39)
Bipolar disorder & Alcoholism
لندن سےایک دُکھی ماں نے رابطہ کیاہے، وہ اپنے بیٹے ذکاءالرحمان کی بلانوشی سے اور بائی پولر ڈس آڈر سے بہت اپ سیٹ ہیں- چالیس سالہ ذکاء 1999ء میں برطانیہ گئے ۔لندن میں مقیم پاکستانی فیملی میں شادی رچائی، چار بچے ہیں، ذکاء بہت غصیلے ہیں، بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں، دونوں بیٹے گھر چھوڑ چکے ہیں ۔ روپیہ پیسہ برباد کرنا، تیز گاڑی چلانااور معاشقے لڑانا محبوب مشاغل ہیں، گنز اور شکار کے بھی شیدئی ہیں۔ چرس استعمال کرتے ہیں – 2010ء میں پاکستان آگئےمگر یہاں سیٹل نہ ہوسکے ۔ پاکستان میں چرس کا استعمال بھی بہت بڑھ گیا، خجل و خواری کے بعد پھر واپس برطانیہ چلے گئے- بیوی کی پٹائی پر ہمسایوں نے پولیس کو بلالیا ۔ برطانیہ میں زیر علاج بھی رہے- 5روز بعد ہی ہسپتال چھوڑ دیا- وہ علاج میں کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے- زندگی اور فیملی لائف برباد ہو چکی ہے بیوی بچے اور ماں باپ تنگ آچکے ہیں- ڈاکٹر صداقت علی، آپ کی بہت وڈیوز دیکھی ہیں، بتائیں میں ذکاء کا کیا کروں ؟ ایسے بندے کا علاج کیسے ممکن ہو جو علاج پر رضامند ہی ہو؟
You Asked for It (Program # 38)
Q & A
You Asked for It (Program # 37)
نشے کی بیماری : جب ہسپتال میں داخلے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوتو کیا کریں؟ ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں
You Asked for It (Program # 36)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں بچوں کو ڈرانے دھمکانے اور زور زبردستی کرنے سے والدین کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےجاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں
You Asked for It (Program # 35)
Hitting the wife is messed up!
You Asked for It (Program # 34)
او سی ڈی کیا بلا ہے ؟ جب وہم اور وسوسے ہماری زندگی کو اجیرن بنا دیتے ہیں ، تو مر جانے کو جی چاہتا ہے ، ڈاکٹر صداقت علی اور سائیکالوجسٹ شمائلہ بتول بتاتے ہیں کہ ایسے میں کیا کریں؟ مریض کو طفل تسلیاں دیں یا نہیں؟ او سی ڈی سے نجات کا 5 نکاتی فارمولا جو آپ کی کایا پلٹ سکتا ہے
You Asked for It (Program # 33)
ان گنت لاجواب گھرانے شراب خانہ خراب کے ہاتھوں برباد ہو جاتے ہیں” ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں،”مےنوشی کردار کی خرابی نہیں تاہم شراب پینے والوں میں سے کچھ بلانوشی ہو جاتے ہیں جو کہ ایک قابل علاج بیماری ہے- داخلہ ضروری نہیں، اور بھی راستے ہیں- شراب نوشی کم کرنا یا ترک کرنا بھی ممکن ہے- مریض نہ چاہے تب بھی اہل خانہ اس پر اثرانداز
You Asked for It (Program # 32)
اگر آپ اولاد کو یہ تاثر دے بیٹھے ہیں کہ آپ نے ان کا کوئی ادھار دینا ہے اور اب بوجھ آپ کی سکت سے زیادہ ہو گیا ہے یعنی اولاد کو سیٹ کرنے کے جنون میں آپ خود اپ سیٹ ہو گئے تو سنئے ڈاکٹر صداقت علی کے کھرے کھرے مشورے
You Asked for It (Program # 31)
Dr Sadaqat Ali talks about Health care!
You Asked for It (Program # 30)
Q & A
You Asked for It (Program # 29)
زندگی کی ایسی دشواریاں جن کے سلسلے میں انسان کو مسائل کا سامنا ہے ان کا حل جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے۔
You Asked for It (Program # 28)
خاندان کے مسائل کا حل جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے۔
You Asked for It (Program # 27)
ٹائم سے پہلے چیزوں کو کیسے بھانپ لیتے ہیں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں
You Asked for It (Program # 26)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں وہم کا علاج کیا ہے؟ بیچینی یا گھبراہٹ حد سے زیادہ بڑھ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
You Asked for It (Program # 25)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں کاروبار اور فیملی میں توازن کیسے رکھا جائے؟ ازواجی زندگی میں حد سے زیادہ شک کرنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
You Asked for It (Program # 24)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں ماں باپ بچوں کو ہر وقت شک کی نظر سے کیوں دیکھتے ہیں؟ بچوں کا مستقبل روشن کیسے کیا جائے؟
You Asked for It (Program # 23)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں بچوں کی تربیت کیسے کرنی چاہیے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں
You Asked for It (Program # 22)
کیا قوت ارادی کو استعمال کرتے ہوئے صحت مند اور کامیاب زندگی کزارنے کے لئے طرز زندگی تبدیل کیا جاسکتا ہے؟
You Asked for It (Program # 21)
Live from USA
You Asked for It (Program # 20)
فیملی انٹر وینشن کیا ہے؟ ایسا کیا کرنا چاہیے کے منفی سوچ ختم ہوجائے؟ کیا ہم چار گھنٹے سو کر آٹھ گھنٹے کی نیند کا مزہ لے سکتے ہیں؟
You Asked for It (Program # 19)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں کسی سے مدد لینے کی عادت کیسی ہے؟ کیا ایک صحت مند انسان کے لیے چار گھنٹے کی نیند کافی ہے؟
You Asked for It (Program # 18)
Talk about Environmental Polution
You Asked for It (Program # 17)
Productive Work
You Asked for It (Program # 16)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے رہا جائے جو اپنے آپ میں مگن ہوں؟ بدمزاج اور بدتمیز ساتھی کارکن سے کیسے بات کی جائے؟
You Asked for It (Program # 15)
ہمیں ایسا کیا کرنا چاہیے کے فٹ اور سمارٹ نظر آئیں؟ اپنے کمفرٹ ذون سے باہر آکر لوگ جلدی غصے میں کیوں آجاتے ہیں؟
You Asked for It (Program # 14)
Depression in Different age of Peoples
You Asked for It (Program # 12)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟
You Asked for It (Program # 11)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں ازواجی زندگی کو کیسے خوشگواررکھا جائے؟ بچوں کی اچھی نشونما کیلئے والدین کو کیا کرنا چاہیے؟ والدین کو بچوں کے ساتھ کیسا سلوک رکھنا چاہیے؟
You Asked for It (Program # 10)
ڈاکٹر صداقت علی اس ویڈیو کلپ میں وہ گُر بتارہے ہیں جِن کو اپنا کر ایک ادارے کا سربراہ بہترین لیڈرشپ خصوصیات کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ مثلاً جوکہیں کر کے دیکھائیں، راستے پر چل کے دکھائیں۔ غلط باتوں کو انجانے میں سیکھ لیں انکو درست رویوں سے تبدیل کرنے کی جرات کریں، علم حاصل کرنےکے لیے ٹریننگ حاصل ضرور کریں۔ صرف قوت ارادی نہیں بلکہ ایجنسی سے بھی اِستفادہ کریں
You Asked for It (Program # 09)
وہم اور وسوسے آپ کی زندگی کو کیسے اجیرن بناتے ہیں ۔ جا ننے کے لیے ویڈیو دیکھیں
You Asked for It (Program # 08)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں اپنے بچوں سے تعلقات کو کیسے سنوارا جائے؟ جاننے کے لیے دیکھیں
You Asked for It (Program # 07)
کیا ذہنی مریض کی شادی کرنے سے وہ ٹھیک ہو جاتا ہے؟ یگر باس سخت گفتگو کا مالک ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ آئیں جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے
You Asked for It (Program # 06)
شادی میں مزاکرات کے کوئی مثبت نتائج بھی ہوتے ہیں؟
آئیں جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے
You Asked for It (Program # 05)
Life Skills
You Asked for It (Program # 04)
لوگ خود غرضی کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اپنے جذبات اور غصے کو قابو کیسے کیا جائے؟ آئیں جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے
You Asked for It (Program # 03)
فیملی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف کیوں؟ معاشرے میں اپنے آپ کو ہی کیوں سہی سمجھا جاتا ہے؟ آئیں جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی سے
You Asked for It (Program # 02)
بچوں کے قبضے میں آپکا دل ہوتا ہے، آپ اپنے منہ کا نوالا ان کو کھلاتے ہیں اور پھر وہ بڑے ہو جاتے ہیں اور آپکی بات نہیں مانتے۔ اگر پائلٹ غلط ائیرپورٹ پر شاندار لینڈنگ کرے تو کیا فائدہ ؟؟؟ سیکھنے اور سکھانے کے لمحے کون سے ہوتے ہیں ؟ یہ سب دلچسپ باتیں سیکھیے ڈاکٹر صداقت علی سے
You Asked for It (Program # 01)
ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں جب زندگی میں کوئی دھوکا دے تو کیا کرنا چاہیے؟ بچے کس عمر میں نشے میں پڑ سکتے ہیں؟ سٹریس سے کیسے بچا جائے؟ فیس بک یا کوئی بھی شغل حد سے زیادہ اچھا نہیں ہوتا- حد سے زیادہ تو پیار بھی اچھا نہیں ہوتا! اگر ول پاور کام نہیں کرتی تو اپنے آپ کو کیسے روکیں؟